Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کو کنڑول کرنے میں این سی او سی نے اہم کردار ادا کیا، وزیر اعلیٰ سندھ

Now Reading:

کورونا کو کنڑول کرنے میں این سی او سی نے اہم کردار ادا کیا، وزیر اعلیٰ سندھ
وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ  کورونا وائرس کی وباء کو کنڑول کرنے میں این سی او سی نے اہم کردار ادا کیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت کمانڈ آپریشن کنٹرول (این سی او سی)  کا خصوصی اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ میں منعقد ہوا۔

وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے اجلاس میں بطورمیزبان خصوصی شرکت کی۔سندھ کی وزیر صحت، وزیر تعلیم اور انتظامیہ کے دیگر لوگوں  نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

وفاقی وزیر داخلہ اسلام آباد سے ویڈیو لِنک کے ذریعے  اجلاس میں شریک ہوئے۔

ان کے علاوہ لیفٹننٹ جنرل حمود الزمان خان ،نیشنل کوآرڈی نیٹر  این سی او سی ڈاکٹر فیصل سلطان، مِس تانیہ ایدرس اور میجر جنرل آصف  گورایا، ڈی جی آپریشنل اینڈ پلان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

Advertisement

اجلاس میں تمام صوبوں، آزادجموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے  بھی شریک ہوئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے این سی او سی  کی مرکزی ٹیم کو سندھ میں خوش آمدید کہا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ این سی او سی  کے اس طرح کے اجلاس وبا ءکے پھیلاؤ کو روکنے میں صوبوں کے لیے انتہائی مدد گار ثابت ہوں گے۔ صوبائی دارلحکومتوں میں اجلاس کا انعقاداین سی او سی کا بہت زبردست فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا ءکو کنڑول کرنے میں این سی او سی نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔شروع میں کچھ مشکلات درپیش تھیں لیکن وفاق اور صوبوں نے مِل کر عوام کی صحت کے لیے بھرپور کام کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ  اس وقت اسپتالوں میں اور دیگر جگہوں پر انتظامات بہتر ہیں۔ ہمیں آنے والے دنوں میں عیدالاضحیٰ، محرم اور ربیع الاول کے حوالے سے خصوصی تیاری کرنا ہو گی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران مویشی منڈیوں میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ مانیٹرنگ کا نظام بھی ضروری ہے۔ فیس ماسک او ر احتیاطی تدابیر کو ہر صورت یقینی بنانا ہو گا۔

Advertisement

اسد عمر نے مزید کہا کہ این سی او سی کے صوبائی دارلحکومتوں میں اجلاس کے مقاصد اہم ایشوز پر مشاورت اور صوبوں کی کارکردگی کو سراہنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر چہ کورونا مثبت کیسز میں اور اموات میں کمی واقع ہو ئی ہے لیکن ہمیں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا۔ہمیں اب پہلے سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے تاکہ دوبارہ کیسزکی تعداد میں اضافہ نہ ہو۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  سندھ سمیت تمام صوبوں میں ڈاکٹرز،  پیرا میڈکس انتظامیہ او ر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے زبردست کام کیا ہے،یہ سب شاباش کے مستحق ہیں۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مویشی منڈیوں میں احتیاطی تدابیر کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ  مویشی منڈیوں میں کنٹرول کا نظام موثر بنایا جائے گا تاکہ وبا ءکے پھیلاؤ کو روکنے سے بچایا جا سکے۔مویشی منڈیوں اور عیدا لاضحیٰ کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ   محرم کے حوالے سے بھی پلان مرتب کر رہے ہیں۔ محرم کے حوالے سے حفاظتی تدابیر پر مشاورت جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر