Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام عید نہایت سادگی کے ساتھ منائیں، بلاول بھٹو

Now Reading:

عوام عید نہایت سادگی کے ساتھ منائیں، بلاول بھٹو
عید

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام عید نہایت سادگی کے ساتھ منائیں جبکہ معاشرتی دوری اور مہلک وباء کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عید قربان پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو عیدالضحی کی مبارکباد دیتا ہو۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ عید الاضحی ہر مسلمان کو ایک اعلیٰ مقصد کی خاطر قربانی دینے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے کی یاد دہانی کراتی ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ آج ہر مسلمان کو اپنی انا کو قربان کرنے کا عزم کرنا ہوگا جبکہ انا کی قربانی کے ساتھ ساتھ ایک عظیم مقصد کے لیئے اتحاد اور اس پر عمل کے لیے اتحاد کے لیئے کام کرنا ہوگا۔

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کے اس پرمسرت موقعہ پر حکمران اپنی پھولی ہوئی انا کو چھوڑ دیں جبکہ حکمران عوام کو اس حقیقی مقصد و کاز کے لئے متحد کرنے کی کوشش بھی کریں۔

Advertisement

عید الاضحی کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں عوام کو بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے غریب بھائیوں کو بھی عید کی خوشیوں میں یاد رکھیں اور انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کیا جائے جو غربت کے باعث زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اسلام ہمیں درس دیتا ہے کہ دوسروں کے ساتھ سخاوت سے پیش آنے والوں کو اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے دگنا عطا کرتا ہے جبکہ اسلام کا پیغام معاشرتی انصاف کا پیغام ہے اور معاشرتی انصاف کے ذریعے ہم زندگی میں ایک اعلی مقصد حاصل کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر