شہر قائد میں ایک روز میں ہی بارش کے دوران کرنٹ لگنے اور دیوار گرنے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں دو روز کے دوران بارش میں کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں بچے سمیت 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
موچکو کے علاقے مواچھ گوٹھ سپارکو روڈ ماربل فیکٹری میں کرنٹ لگنے سے جھلس کر دو افراد جاں بحق دو زخمی ہوئے ہیں جبکہ اورنگی ٹاون اسلام چوک کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔
مواچھ گوٹھ سپارکو روڈ البدر ماربل فیکٹری میں کرنٹ لگنے سے جھلس کر 2 افراد جاں بحق ہوئے، جن کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئ ہیں۔
بعد ازاں متوفی کی شناخت 45 سالہ محمد موسی اور 30 سالہ وحیدبخش کے نام سے کرلی گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والا وحید کا آبائی تعلق کالا ڈھاکہ اور محمد موسیٰ کا تعلق نواب شاہ سے تھا۔
بارش کے باعث فیکڑی میں پانی جمع ہو گیا تھا اور مزدور سکشن پمپ لگا کر پانی نکالنے کی کوشش کر رہے تھے اسی دوران 4 مزدوروں کو کرنٹ لگا جن میں سے 2 مزدور جاں بحق ہوگئے تاہم دو مزدور معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد دونوں مزدوروں کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی ہیں۔
اس کے علاوہ اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے 11 غوثیہ بلوچ کالونی اسلام چوک گلی نمبر 2 مکان میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 45 سالہ رفیق جاں بحق ہوگیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی شخص کو گھر میں پانی کی موٹر چلاتے ہوئے کرنٹ لگا تھا جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ناظم آباد دو نمبر گجر نالے کے قریب گھرکی دیوار گرنے سے ماجد جان سے گیا۔
اس حوالے سے پولیس حکام کہنا تھا کہ دیوار گرنے کے بعد گھر کا بیشتر سامان پانی میں بہہ گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
