Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہری بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں، ترجمان کے الیکٹرک

Now Reading:

شہری بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں، ترجمان کے الیکٹرک
بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی فراہم کرنے والی نجی کمپنی کے الیکٹرک کے ترجمان نے وارننگ جاری کی ہے کہ بارش اور کھڑے پانی میں پانی کی موٹر جیسے برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ بارشوں سے قبل کے-الیکٹرک نے سسٹم کی بہتری کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے ہیں، ان اقدامات میں ارتھنگ، اور گراؤنڈنگ کے ساتھ، ایچ ٹی اور ایل ٹی پولز کی جیو ٹیگنگ جیسے اقدامات بھی شامل ہیں۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بارشوں سے قبل ان تمام اقدامات کا مقصد کے-الیکٹرک کے سسٹم کو مزید بہتر بنانا ہے جبکہ الیکٹرک کی موبائل ٹیمیں بجلی سے متعلق بروقت امداد اقدامات کے لیے ہمہ وقت مصروف ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھاکہ انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح رہی ہے، شہری حکومت و متعلقہ اداروں سے امید ہے کہ بارش کی صورت میں پانی کی فی الفور نکاسی کی جائیگی۔

Advertisement

کراچی میں کے الیکٹرک انتظامیہ کی ہٹ دھرمی برقرار

اپنے بیان میں ترجمان کے الیکٹرک کا یہ بھی کہنا تھا کہ بارش کی صورت میں احتیاط کریں، غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول جان لیوا  ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا مزیدد کہنا تھاکہ بارش سے قبل یا دوران صارفین کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 کال سینٹر یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فوری رابطہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انہوں نے تمہیں بھی پھینٹ ڈالا ! خواجہ آ صف کا مودی کی تصویر کے ساتھ افغان حکومت پر طنز
راولپنڈی میں تعلیمی سرگرمیاں بحال، کل سے تمام اسکول کھل جائیں گے
افغان جارحیت ناقابل قبول، پاکستان خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، صدر آصف زرداری
نمک حرام ، کس نے تجھے گلے لگایا تھا ؟ نغمہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا
آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ اجلاس، محمد اورنگزیب امریکا پہنچ گئے
افغانستان میں پاکستانی فورسز کے منہ توڑ جواب کی نئی فوٹیجز سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر