
پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں دوبارہ منتخب ہونے کا خواہاں ہے فیصلے سے مستقل مندوب منیر اکرم نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کو بھی آگاہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں 2021 سے سال 2023 کی مدت کے لیے ایک مرتبہ پھر انتخاب کا خواہشمند ہے۔
سفارتے ذرائع کے مطابق پاکستان نے اپنی اس خواہش سے اقوام متحدہ کو باقائدہ طور پر آگاہ کر دیا ہے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کےکل 47 منتخب ارکان ہیں۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو بھی اعتماد میں لےلیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان 2021 تا 2023 کی میعاد کے لئے ایشیاء پیسیفک گروپ آف اسٹیٹس کے لئے مخصوص چار نشستوں میں سے ایک پر مقابلہ کرے گا کیونکہ پاکستان کی موجودہ مدت رواں برس کے اختتام پر ختم ہورہی ہے۔
پاکستان نے انسانی حقوق کونسل کے قیام کے بعد سے کونسل میں چار مرتبہ خدمات سر انجام دیں ہیں پاکستان 2006 تا 2008, 2009 سے 2011 تک اور 2013 تا 20015 اور 2017 تا 2020 تک انسانی حقوق کونسل میں رہ چکا ہے۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اپنے 75 ویں اجلاس کے دوران اکتوبر میں کونسل کی خالی نشستوں پر انتخابات کا انعقاد کرائے گی جن میں ایشیاء پیسیفک گروپ کی 4 نشستوں کے لئے پاکستان، سعودی عرب، چین، ازبکستان اور نیپال دوبارہ انتخاب کے خواہشمند ہیں چین اور سعودی عرب تین سال کی مسلسل دو شرائط کے بعد لازمی طور پر ایک سال کے وقفے کے بعد مقابلہ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News