Advertisement
Advertisement
Advertisement

عام انتخابات 2023میں ہی ہوں گے اپوزیشن انتظار کر ے ، گورنرپنجاب

Now Reading:

عام انتخابات 2023میں ہی ہوں گے اپوزیشن انتظار کر ے ، گورنرپنجاب
عام انتخابات

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2023میں ہی ہوں گے اپوزیشن انتظار کر ے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے ق لیگ کے ایم این اے چوہدری مونس الٰہی کی ملاقات ہوئی۔

 گور نر ہائوس میں ہونیوالی ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پربات چیت کی گئی جبکہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے اتحادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ معاملات احسن انداز سے چل رہے ہیں جبکہ ق لیگ سمیت اتحادی جماعتیں حکومت کومکمل سپورٹ کر رہی ہے۔

گورنر چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا حکومتی اتحاد میں دراڑیں دیکھنے کا خواب کبھی پورانہیں ہوگا جبکہ عام انتخابات بھی 2023میں ہی ہوں گے اپوزیشن انتظار کرے۔

Advertisement

گورنرپنجاب کا کرونا وائرس کے متاثرین کو راشن دینے کا منصوبہ

ملاقات میں چوہدری مونس الٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ ق عوامی ریلیف اور خدمت پریقین رکھتی ہے، چاہتے ہیں اتحادی حکومت احسن انداز سے عوامی مسائل کو حل کرے۔

ق لیگ کے ایم این اے چوہدری مونس الٰہی نے مزید کہا کہ عوامی مفادات کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے مسلم لیگ ق کےرہنما چوہدری مونس الٰہی نے ملاقات کی تھی جس میں دونوں جماعتوں کے تعلقات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی تھی۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا تھا کہ حکومت اور اتحادی ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، اپوزیشن ہر روز حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھتی ہے۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا تھا کہ حکومت اور ہم مل کر ملک کو مسائل سے نجات دلائیں گے، ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور حکومت کے ساتھ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر