
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران ڈاکٹر عارف علوی اور عمران اسماعیل کے درمیان کراچی میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ملاقات میں کراچی کے مسائل کے حل کیلئے مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
بعدازاں وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں کراچی سمیت سندھ بھر کے معاملات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے آرٹیکل 140 اے سے متعلق جلد سماعت کے لیے حکومتی فیصلے سے آگاہ کیا اور بتایا ہے کہ کراچی کی ترقی اولین ترجیح ہے۔
گورنر سندھ نے بھی صوبے کی صورتحال سے وزیراعظم کو آگاہ کیا ہے جس پر وزیراعظم کی جانب سے گورنر سندھ کو کراچی کے مسائل حل کرنے بھی یقین دیہانی کرائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News