
وزیر اطلاعات شبلی فراز کی جانب سے بیرون ملک افسروں کو میزبان ملک کی زبان سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے بیرون ملک تعینات پریس افسران سے خطاب کیا۔
وزیر اطلاعات نے میزبان ملک کی زبان سیکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مہارت افسران کی بیرون ملک موثر کارکردگی کے لئے بے حد ضروری ہے۔
شبلی فراز ے کہا ہے کہ پریس افسران کو اقوام عالم میں وطن عزیز کا نام بلند کرنے کیلئے خلوص دل اور عزم کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سر انجام دینا ہوں گی ۔
انہوں نے کہا کہ نو منتخب افسران بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کریں جو ملکی ترقی کیلئےممد و معاون ثابت ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ وزارت اطلاعات کا حکومتی اقدامات اور ملکی تشخص کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے اور یہ کردار عصر حاضر کے چیلینجز کو مد نظر رکھتے ہوئے اور جدید میڈیا رحجانات کو اپناتے ہوئے ادا کرنا ہو گا۔
وزیر اطلاعات نے ہدایت کی کہ کشمیر ایشو، دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے انتھک کوششوں، سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں، نوجوانوں کی ترقی سمیت اہم امور کو اجاگر کرنے کیلئے پریس افسران خصوصی توجہ دیں اور یہ بھی بتایا کہ پاکستان کے خلاف منفی پراپگینڈہ کا متحرک انداز سے تدارک کرنا ہو گا۔
واضح رہے کہ کانفرنس میں سیکرٹری اطلاعات اکبر درانی کی جانب سے بیرون ملک تعینات افسران کو مبارکباد پیش کی گئی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاحت،ثقافت اور قومی ورثے کو اجاگر کیا جائے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News