
سینیٹر رحمان ملک کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سینیٹر رحمان ملک کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دفاع اور داخلی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کامیابیوں کو تقویت دینے کیلئے سینیٹ داخلہ کمیٹی کی مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔
پاک فضائیہ کے سربراہ کی آرمی چیف سے ملاقات
ترجمان آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف سے ملاقات میں سینیٹررحمان ملک نے ملک میں دیرپا امن کیلئے پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔
واضح رہے اس سے کچھ دیر قبل پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فضائی و بری افواج کے سربراہوں کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی تھی۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News