Advertisement
Advertisement
Advertisement

28 پائلٹس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، شہزاد اکبر

Now Reading:

28 پائلٹس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، شہزاد اکبر
شہزاد اکبر

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ جعلی لائسنس کے معاملے پر 28  پائلٹس کی حتمی رپورٹ کابینہ میں پیش کردی گئی ہے جن کے خلاف کارروائی  کی  جا رہی ہے۔

وفاقی وزراءشبلی فراز اور  سید علی زیدی  کے ہمراہ نیوز بریفنگ میں معاون خصوصی شہزاد اکبر  کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم  نے سول ایوی ایشن حکام کو تحقیقات کاعمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پائلٹس سے ریکوری کافیصلہ تحقیقات کے نتائج پرمنحصر ہے۔

معاون خصوصی برائے احتساب کا کہنا تھا کہ اداروں میں ہونے والی  بے ضابطگیوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔    ماضی میں اداروں کی تباہ حالی پر سپریم کورٹ نے بھی سو موٹو نوٹسزلیے تھے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ  سی اے اے سےمتعلق سارےمعاملے کاآغازسپریم کورٹ کےازخودنوٹس سےشروع ہواتھا ۔ ‏اس وقت ایک وزیراعظم کو بلایا گیا تھا جو وزیر اعظم بھی تھا اور ایک نجی ایئرلائن کا چیف ایگزیکٹو بھی۔

معاون خصوصی برائے احتساب کا کہنا تھا کہ  شاہد خاقان عباسی گروپ کے کارنامے ہم سب کے سامنے آچکے ہیں۔شاہدخاقان عباسی نے 20 ارب کی سبسڈی دینے کے معاملے کا تاحال جواب نہیں دیا۔

Advertisement

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  کے معاملے پر شہزاد اکبر نے کہا کہ ان سے متعلق سپریم کورٹ  کےفیصلے کوتسلیم کرتے ہیں۔ سپریم  کورٹ نے معاملے  پرایف بی آر کو تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔اس وقت معاملہ ٹیکس دہندہ اور ٹیکس اتھارٹی کے درمیان ہے۔

چینی کے معاملے پر معاون خصوصی برائے احتساب کا کہنا تھا کہ  چینی کا معاملہ ابھی سپریم کورٹ میں  ہے۔ہماری کوشش ہے کہ چینی کی قیمت عوام کی دسترس میں رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر