Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوم شہداء کشمیر پر پاکستان کا کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی

Now Reading:

یوم شہداء کشمیر پر پاکستان کا کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی
بھارتی جاسوس

یوم شہداء کشمیر پر پاکستان  نے کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی  کا اظہار کیا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ  کشمیریوں کے 89 ویں یوم شہداے کشمیر پر پاکستانی حکومت اور عوام ایل او سی کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتےہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  یہ 22 کشمیری 1931 میں  ڈوگرہ فوج کے مظالم کے خلاف سچ اور انصاف کا ساتھ دینے کے لیے کھڑے ہوئے تھے۔

عائشہ فاروقی نے  کہا کہ ان کشمیریوں کی غیر معمولی بہادری اور قربانیوں نے کشمیریوں کے حق استصواب رائے کی وہ دلیرانہ جدوجہد شروع کی جو آج بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈوگرہ فوج سے زیادہ بھارتی قابض افوج نے مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں کشمیریوں کو شہید کر دیا جبکہ لاکھوں خاندانوں کو زخمی کر دیا ہے۔ تاہم ابھی بھی وہ بھارتی قبضہ کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور ان کے جزبے کو نہیں توڑ سکے۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ  بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کو غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کیے گئے۔

عائشہ فاروقی نے کہا   کہ ان اقدامات کا مقصد کشمیریوں مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مخصوص شناخت کو ختم کرنا ہے۔تاہم ان غیر قانونی و یکطرفہ اقدامات نے کشمیریوں آزادی اور استصواب رائے کی خواہش کومزید مضبوط کیا ہے  اور یوم شہداء کشمیر کو مزید تروتازگی بخشی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ایسی ہی ایک اور قابل مذمت کارروائی بی جے پی  اور آر ایس ایس حکومت نے رواں برس مقبوضہ کشمیر میں یوم شہدائے کشمیر پر علاقائی تعطیل کو ختم کرکے کی۔یہ دن مقبوضہ کشمیر میں 1948 سے منایا جا رہا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  رواں برس بی جے پی اور آر ایس ایس حکومت کی پابندی کے باعث ان شہداء کے لیے سرکاری گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد نہیں ہو سکے گی۔  یہ تقریب ہر برس نوہٹہ سرینگر میں خواجہ درگاہ نقش بند میں موجود شہداء قبرستان میں منعقد کی جاتی ہے ۔

عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ  پاکستانیوں اور کشمیریوں کے لیے کشمیری شہداء انتہائی قابل احترام ہیں۔  ان شہداء نے اپنی عظیم قربانیوں سے کشمیریوں کی قربانیوں کو تقدیس بخشی جس سے آنے ولی نسلیں بھی متاثر ہوتی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان قابض بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔پاکستانی حکومت اور عوام کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کو تسلیم کیے جانے تک ان کے ساتھ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر