
کراچی میں کرنٹ لگنے کے باعث ایک اور معصوم جان کی بازی ہار گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں کرنٹ لگنے سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی ہے جس کی شناحت 7 سالہ ماروی کے نام سے ہوئی ہے۔
اس حوالے سے لواحقین کا کہنا ہے کہ بچی دکان کے باہر واٹر کولر سے پانی پینے گئی تھی جبکہ واٹر کولر میں کرنٹ موجود تھا جو بچی کی موت کا سبب بنا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی اپنے بھائی کیساتھ دو روز قبل کراچی آئی تھی، جاں بحق بچی کا بھائی سپیرا ہے اور آبائی تعلق اندرون سندھ سے ہے ۔
بچی کے بھائی کا کہنا ہے کہ بہن کی لاش کو آبائی علاقے منتقل کرنے کے لیئے میرے پاس پیسے تک نہیں تھے لیکن اس حوالے سے پولیس اور رینجرز کی جانب سے میری مدد کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News