Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیریوں کو بھارتی جبر سے نجات دلانے کیلئےعالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

Now Reading:

کشمیریوں کو بھارتی جبر سے نجات دلانے کیلئےعالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا
عالمی برادری

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کو بھارتی جبر و استبداد سے نجات دلانے کیلئے، عالمی برادری کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا سیکریٹری جنرل ایشین اقتصادی تعاون تنظیم(ای سی او)حادی سلیمان پور سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں کا مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ٹیلیفونک رابطہ کے دوران اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور تنظیم کے طے شدہ، اہداف کے حصول میں درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخارجہ نے سیکرٹری جنرل اقتصادی تعاون تنظیم کو باور کرایا کہ پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم کے وژن 2025 کی روشنی میں ممبر ممالک کے مابین علاقائی،تجارتی و اقتصادی روابط کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

کورونا وبا کے معاشی مضمرات سے نمٹنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے، وزیرخارجہ

Advertisement

وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل ای سی او کوکورونا وبا کے معاشی مضمرات سے نمٹنے اور ترقی پذیر ممالک کی کمزور معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے، وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے عالمی سطح پر دی گئی، “ڈیٹ ریلیف” تجویز کے خدوخال سے آگاہ کیا اور اس ضمن میں مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ نے کرونا عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے اور علاقائی سطح پر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کیلئے ای سی او وزرائے صحت ورچول کانفرنس کے جلد انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، اقتصادی تعاون تنظیم کے بانی رکن ملک ہونے کی حیثیت سے ہمیشہ کوشاں رہا کہ یہ تنظیم ، خطے میں  اقتصادی تعاون کا مضبوط اور مستحکم مرکز بن کر سامنے آئے۔

وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل اقتصادی تعاون تنظیم کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے 80 لاکھ معصوم شہری کرونا وبا کے باعث دوہرے لاک ڈاؤن کی صعوبت برداشت کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر