Advertisement
Advertisement
Advertisement

میرے خلاف سازش ہوئی ہے، اجمل وزیر

Now Reading:

میرے خلاف سازش ہوئی ہے، اجمل وزیر

سابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا مبینہ آڈیو پر ردعمل سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے خلاف سازش ہوئی ہے۔

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ سازشیوں کی جانب سے راستہ روکنے کیلئے گھٹیا راستہ اپنا یا گیا اور آڈیو کو آیڈیٹ کا گیا ہے، مختلف میٹنگز سے آڈیوں کٹ کرکے یہ آڈیو بنایا گیا ہے۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ مجھے بدنام کرنے کیلئے یہ کوشش کی گئی ہے لیکن سازش کرنے والوں کو  سامنے لاونگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ جس معاملے پر مجھ پر تنقید کی جارہی ہے اس سے میرا تعلق نہیں ہے، اشتہارات محکمہ صحت کے تھے جسکا چئیر مین وزیر صحت ہے اور اس چیز کا اختیار میرے پاس نہیں تھا۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر مستعفی

Advertisement

اجمل وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وباء میں انہوں نے دن رات کام کیا، عید کی بھی چھٹی نہیں کی، اسپتالوں میں جاتا رہا۔

یاد رہے کہ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو بھجوادیا تھا۔

خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اجمل وزیرسے اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے جب کہ کامران بنگش کو اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا ہے، کامران بنگش کے پاس بلدیات کا قلمدان بھی ہے۔

اجمل وزیر نےمستعفی ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے، بحیثیت مشیر کام جاری نہیں رکھ سکتا، استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھجوادیا ہے۔

واضح رہے کہ 3 مارچ 2020 کو وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر اجمل وزیر کو یہ قلمدان سونپا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر