Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیر دوہرے لاک ڈاؤن کا شکار ہے، اسد مجید خان

Now Reading:

کشمیر دوہرے لاک ڈاؤن کا شکار ہے، اسد مجید خان

پاکستان کے امریکہ میں سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ کشمیر دوہرے لاک ڈاؤن کا شکار ہےبھارتی حکومت نے کورونا وباء کے دوران ظلم وستم کی انتہا کر دی ہے اور 80 لاکھ کشمیریوں کو 5 اگست   2019 سے محصور کر رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے امریکی اخبار کے زیر انتظام ویبینار میں شرکت کے دوران مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوقِ کی تازہ ترین صورتحال کو اجاگر کیا اپنے خطاب میں ‏ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ‏کشمیر دوہرے لاک ڈاؤن کا شکار ہےبھارتی حکومت نے کورونا وباء کے دوران ظلم وستم کی انتہا کر دی ہے اور 80 لاکھ کشمیریوں کو 5 اگست   2019 سے محصور کر رکھا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی قابض افواج مقبوضہ جموں و کشمیر میں طاقت کا بےدریغ استعمال کر رہی ہیں۔

پاکستانی سفیراسد مجید کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ‏آبادی کے تناسب میں تبدیلی کا بھارتی اقدام سلامتی کونسل اورعالمی قوانین کے خلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ ‏کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے جنوبی ایشیاء میں امن کو شدید خطرات لاحق ہیں بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کا بے دریغ استعمال کر رہی ہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ہاتھوں غیر قانونی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں مودی حکومت نے ایک نئے آرڈیننس کا اجراء کیا ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں ردوبدل کیا جاسکے۔

پاکستانی سفیر نے واضح کیا کہ بھارتی اقدامات سلامتی کونسل اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں مقبوضہ کشمیر میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال سے جنوبی ایشیاء میں امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

سفیر نے اپنے خطاب میں بتایا کہ حکومت پاکستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن متعارف کروایا تاکہ بڑھتے ہوئے کیسسز پر تیزی سے قابو پایا جاسکے۔

حکومت پاکستان نے “احساس” پروگرام کے تحت غریب ترین طبقے کو کیش ادائیگیاں کیں تاکہ وہ کرونا وائرس کی وباء کا احسن طریقے سے مقابلہ کر سکیں عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر