Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نے کورونا پر قابو پانے کیلئے 8ارب ڈالر کا پیکج دیا،وزیرخارجہ

Now Reading:

پاکستان نے کورونا پر قابو پانے کیلئے 8ارب ڈالر کا پیکج دیا،وزیرخارجہ
مالدیپ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے 8ارب ڈالر کا پیکج دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ اکنامک اینڈ سوشل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر کی معیشتوں کو شدید متاثر کیا۔

اپنے بیان میں وزیرخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی ترقی پزیر ملکوں کے واجب الادا قرضوں میں نرمی کا مطالبہ کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عالمی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کےخلاف بھارتی جبر وستم پر تشویش ہے، یہ وقت مذہبی اقلیتوں پر ظلم وجبر اور ان کے حقوق غصب کرنے کا نہیں۔

Advertisement

پاکستان اور چین نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ، وزیرخارجہ

واضح رہے اس سے قبل وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دو طرفہ، علاقائی و اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

وزیرخارجہ نے اپنے چینی ہم منصب کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان میں قیام امن کیلئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے پر  اتفاق کرتے ہوئے اگلے پاک چین افغان سہ ملکی وزرائے خارجہ مذاکرات کے جلد انعقاد کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر