Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت کے تمام شعبے مکمل فعال ہیں ، ناصر حسین شاہ

Now Reading:

سندھ حکومت کے تمام شعبے مکمل فعال ہیں ، ناصر حسین شاہ
نالوں

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے تمام شعبے مکمل فعال ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب لوگ اپنا کام کر رہے ہیں اور شہر کی تمام اہم شاہراہیں مکمل صاف ہیں۔

وزیر بلدیات نے اپنے بیان میں کہا کہ نالوں میں رکاوٹوں کی وجہ سے مسائل ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ نے ایک کمیٹی بنائی ہے جو اپنا کام کر رہی ہے ۔

ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ کچھ مقامات پر دشواریاں ہیں جبکہ کچھ مسائل نئے تھے جن کو حل کیا گیا ہے لہذآ اگر کوئی بہتری کا کام نہیں کر سکتا تو خدارا رکاوٹیں نہ ڈالے۔

وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ صفائی کا جو کنٹریکٹ دیا گیا ہے اس کو مانیٹر کیا جا رہا ہے جبکہ شہر بھر میں جہاں جہاں چوکنگ تھی وہ کلیئر کر دی گئی ہے۔

Advertisement

ناصر حسین شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈی ایم سیز کا عملہ بھی کام کر ریا ہے اور جو خبریں آرہی تھیں وہ پرانی ویڈیوز اور تصاویر تھیں۔

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جن کو پریشانی اور تکلیف ہوئی اس کی معذرت چاہتا ہوں، ہم اپنی ذمہ داریوں سے آنکھیں نہیں چراتے۔

بارشوں کے نئے اسپیل سے نمٹنے کے لئے تیاریاں مکمل ہیں، ناصر حسین شاہ

واضح رہے کہ کراچی میں ہونے والی موسلادھاربارش کے بعد شاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا اور گاڑیاں بند ہونے سے شہریوں کو  پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،گلستان جوہر  بلاک 12 میں پانی جمع ہونے سے کھڑی گاڑیاں ڈوب گئیں جبکہ اسکیم 33 میں واقع رہائشی سوسائٹی میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

 مختلف علاقوں میں بارش کے باعث 550 سے زائد فیڈر متاثر ہونے سے شہر کے 80 فیصد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

 بارش کےدوران کرنٹ لگنےکے مختلف واقعات میں بچے سمیت 3افراد جاں بحق بھی ہوگئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر