
پاکستان قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی جانب سے یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی میں پروازوں کی فوری بحالی کے لیے تیاری کرلی گئی ہے۔
پروازوں کی بحالی کے حوالے سے پی آئی اے قانونی طور پر کیس یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی میں لڑنے کے لیے درخواست دے گی۔
خیال رہے کہ پی آئی اے یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی میں آئندہ ہفتے اپنا کیس پیش کرے گا جبکہ نظر ثانی کے لیے قانونی ماہرین کے ہمراہ پی آئی اے حکام یورپی یونین سیفٹی ایجنسی میں کیس پیش کرینگے۔
وزارت خارجہ کے حکام بھی پی آئی اے کی ٹیم کے ہمراہ ہونگے۔
یاد رہے کہ یورپی سیفٹی ایجنسی میں درخواست اور پروازوں کی بحالی کی نظرثانی درخواست دائر کرنے سے قبل پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے معاملے پر اعتماد میں لیا تھا۔
یورپی ملکوں میں تعینات سفیروں کو بھی پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کا ٹاسک وزیراعظم نے دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ یورپی یونین ایوی ایشن ایجنسی نے پی آئی اے کی یورپی ملکوں میں پروازوں پر 6ماہ تک پابندی لگائی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News