
کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ہلاک دہشتگرد سلمان کی فیملی کو سی ٹی ڈی نے تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔
دہشت گرد سلمان کی فیملی لاش وصول کرنے کے لیے کراچی آئی تھی۔ دہشت گرد سلمان کی فیملی کا تعلق پنجگور مند سے ہے۔
فیملی میں سلمان کی ماں، دو بہنیں اور بھابی شامل ہیں۔ فیملی سے پوچھا جائے گا کہ سلمان کا کس سے ملنا جلنا تھا۔تفتیش کی جائے گی کہ دہشتگرد سلمان کا نیٹ ورک کہاں ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ کالعدم تنظیم کا دہشت گرد سلمان پہلے سے کراچی میں ہی موجود تھا جبکہ حملہ کرنے والے 3 دہشت گرد حب کے راستے سے کراچی پہنچے تھے۔
کراچی میں دہشت گرد سلمان اور دیگر 2 سہولت کاروں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی پلاننگ مکمل کی۔حملہ آور حملے والے دن سے 4 روز قبل ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ریکی مکمل کر چکے تھے۔
تفتیش میں انکشاف ہوا تھا کہ دہشت گردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں ۔افغانستان کے شہر کندھار سے بھی دہشت گردوں کو ہدایت ملتی رہی تھیں ۔
مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے دو موبائل فونز ملے تھے جن میں سے ایک اسمارٹ فون اور دوسرا سادہ فون تھا۔موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کر لیاگیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News