Advertisement
Advertisement
Advertisement

جعلی ڈومیسائل کا معاملہ، تحقیقات کے لئے کمیٹیاں تشکیل

Now Reading:

جعلی ڈومیسائل کا معاملہ، تحقیقات کے لئے کمیٹیاں تشکیل
جعلی ڈومیسائل

سندھ میں جعلی ڈومیسائل اور پی آر سیز کا معاملے پر حکومت سندھ نے تحقیقات کے لئے ڈویژنل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیدیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے تحقیقات کے لئے ڈویژنل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیدیں، محکمہ داخلہ نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

نوٹیفیکشن کے مطابق ہر ڈویژن میں متعلقہ کمشنر کمیٹی کا سربراہ ہوگا جبکہ کمیٹی میں ایڈیشنل کمشنر اور انیس گریڈ کی سطح کا افسر شامل ہوگا۔

نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی پچھلے دس سال میں جاری کئے گئے ڈومیسائل اور پی آر سیز کا ریکارڈ چیک کریگی۔

نوٹیفیکشن میں مزید کہا گیا کہ کمیٹی مشکوک ڈومیسائل اور پی آر سیز کی نشاندہی کریگی جبکہ کمیٹی تیس روز میں انکوائری مکمل کریگی۔

Advertisement

یاد رہے وزیراعلی سندھ نے گزشتہ دس سال کے دوران جاری ڈومیسائل اور پی آر سی سرٹییفکیٹ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا

سندھ میں جعلی ڈومیسائل پر نوکریاں بیچی گئیں، کنور نوید

واضح رہے کہ اس قبل وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے جعلی ڈومیسائل کے خلاف کمیٹی بنا دی ہے جبکہ ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا تھا کہ سندھ حکومت نے  جعلی ڈومیسائل پر وفاق سے ڈیٹا طلب کیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جعلی ڈومیسائل کے معاملے پر کمیٹی بنا دی ہے۔ ہم کسی کے ساتھ زیادتی اور حق تلفی نہیں ہونے دیں گے اور قانون کے تقاضوں کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا تھا کہ صرف جعلی ڈومیسائل والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا اور قانون کے مطابق انہیں سزا بھی دی جائے گی ۔ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی ڈومیسائل کی اسکروٹنی کی جارہی ہے تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ اس اسکینڈل میں کون کون ملوث ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر