وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گوادر کی ترقی نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے علاقے کی قسمت بدل دے گی۔
وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی ترقیاتی کونسل کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزراء، مشیر، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں قومی ترقیاتی ایجنڈہ خصوصاً بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں سے استفادے کیلئے بلوچستان میں روڈ نیٹ ورک اور انفراسٹرکچر کی ترقی ضروری ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اور سماجی و اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ ماضی میں بلوچستان کو مالی وسائل تو فراہم کیے گئے لیکن انکےمناسب استعمال کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا بڑا حصہ پسماندگی کا شکار رہا ہے اور اس طرح یہاں کی عوام میں احساس محرومی نے جنم لیا ہے لیکن ہمیں بلوچستان کے عوام کے احساسِ محرومی کا مکمل ادراک ہے جسے دور کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اجلاس میں معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
