Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنر خیبرپختونخواکی جانب سے عید الاضحی پراحتیاط برتنے کی اپیل

Now Reading:

گورنر خیبرپختونخواکی جانب سے عید الاضحی پراحتیاط برتنے کی اپیل
شاہ فرمان

قوم اور تحریک انصاف شعیب شیخ اور بول نیوز کے ساتھ ہے،شاہ فرمان

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی جانب سے عید الاضحی پراحتیاط برتنے کی اپیل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے پشاور ایئر پورٹ سے ملحقہ علاقوں میں مقیم عوام علاقہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک مہذب اور زمہ داری شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ایئر پورٹ کے ساتھ کھلی اور خالی جگہوں پر کوڑا کرکٹ اور گندگی پھینکنے سے اجتناب برتیں۔

شاہ فرمان نے کہا کہ خوراک کی غرض سے منڈلاتے پرندے گندگی والی جگہوں کا رخ کرتے ہیں جبکہ ایئر پورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران جہاز سے ٹکرا جاتے ہیں جس سے جہاز کے گرنے جیسا بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے یہ بھی کہا کہ بحثیت مسلمان ہمارے لئے صفائی نصف ایمان کا درجہ رکھتی ہے، کھلی یا خالی جگہوں پر گندگی پھیلانا ایک مسلمان کو زیب نہیں دیتا۔

شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹ کے گردو نواح علاقوں میں مقیم عوام پر بھاری زمہ داری بنتی ہے کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

Advertisement

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کا مزید کہنا تھا کہ بالخصوص عید الضحی کے موقع پر جانوروں کی الایئشوں کو ضلعی حکومت کی جانب سے صرف مختص کردہ محفوظ جگہوں پر ضائع کریں تاکہ ایئر پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت میں خلل نہ پڑے اور جہاز میں سوار انسانی قیمتی جانوں کو بھی محفوظ بنایا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر