Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیو گرافکل انڈی کیشن پاکستان کے برانڈز کے تحفظ کو یقینی بنائے گا، مشیر تجارت

Now Reading:

جیو گرافکل انڈی کیشن پاکستان کے برانڈز کے تحفظ کو یقینی بنائے گا، مشیر تجارت
جیو گرافکل انڈی کیشن

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ جیو گرافکل انڈی کیشن قانون پاکستان کے برانڈز کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں جیو گرافکل انڈی کیشن لاء کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ جیوگرافکل انڈی کیشن قانون ہماری مقامی مصنوعات پشاوری چپل، ہالہ کی اجرک، تربت کجھوروغیرہ کوپروٹیکٹ کریگا۔

 مشیر تجارت نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی پالیس ہے کہ عالمی مارکیٹ میں اپنے مقامی مصنوعات کی اچھی قیمت حاصل کریں لیکن بہت سی کمپنیاں ہماری یہ مصنوعات اوریجن کی برینڈنگ کے بغیر یہ فروخت کر رہی ہیں

عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ جی آئی قانون کے نفاذ کیلئے قائمہ کمیٹی تجارت نے وزارت اور پارلیمنٹ کے درمیان کوآرڈینیشن کو سراہا ہے۔

Advertisement

ہم کاروباری ماحول کو بہتر بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، مشیر تجارت

 مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے مارچ 2020 میں جیو گرافکل انڈی کیشن قانون نافذ کیا جو کہ حکومت اور پارلیمنٹ کی تاریخی کامیابی ہے اور یہ قانون پاکستان کے برانڈز کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔

 واضح رہے اس سے قبل مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی صدارت میں وزارت تجارت کے تھنک ٹینک کا اجلاس ہوا ، جس میں کورونا وائرس کے باعث معیشت پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے پر غور کیا گیا  اور صنعتی شعبے کے نمائندوں نے حکومت کو تجاویز سے بھی آگاہ کیا ۔

اس موقع پر مشیر تجارت نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا میں تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں، پاکستان کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق ملکی معیشت کو آگے بڑھانا ہوگا۔

صنعتوں کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، مشیر تجارت

  عبدالرزاق داؤد نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ صورتحال بزنس ماڈل کو نئی شکل دینے کا ایک موقع ہے، عالمی مارکیٹ تک برآمدات کی رسائی سمیت خدمات کے شعبے میں نئی راہیں تلاش کرنی ہونگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر