
صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے پاراچنار میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے پاراچنار کی طوری مارکیٹ میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد سبزی کے ٹھیلے میں رکھا گیا تھا ۔
دھماکے سے اطراف میں موجود گاڑیوں اور املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News