Advertisement
Advertisement
Advertisement

عیدالا ضحٰی پر ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا ، سندھ رینجرز

Now Reading:

عیدالا ضحٰی پر ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا ، سندھ رینجرز
ترجمان سندھ

ترجمان سندھ رینجرز نے کہا ہے کہ عیدالا ضحٰی کے موقع  پر حکومت  کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستا ن رینجرز سندھ  کی جانب سے قربانی کی کھالوں کی جمع گاہوں اور وہاں سے ان کی اجتماعی جمع گاہوں تک ترسیل کی بھی خصوصی نگرانی کی جائے گی۔

ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ کسی بھی قسم کی ممکنہ دہشتگردی یا اسٹریٹ کرائم کے واقعات سے مئوثر انداز میں نمٹنے جبکہ جبری طور پر کھالیں جمع کرنے والے عناصر اور ہوائی فائرنگ یا اسلحے کی نمائش کرنے والے افراد یا گروہ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

سندھ رینجرز کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ صوبے بھر بالخصوص کراچی میں اسنیپ چیکنگ، موبائل پٹرولنگ اور موٹر سائیکل گشت کو مزید موثر اور فعال کیا گیا ہے جبکہ تمام داخلی و خارجی راستوں کے علاوہ  بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشن پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہا ئی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

سندھ رینجرز کا کراچی سمیت 3جیلوں میں آپریشن

Advertisement

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام سے پُر زور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کریں۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عید الاضحٰی کے موقع  پر کسی بھی شخص کو لائسنس یافتہ یا غیر قانونی اسلحہ ، ڈنڈے اور لاٹھیاں  لے کر چلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

ترجمان سندھ رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ اخوت اور بھائی چار گی کی فضا ء کو قائم رکھیں اور عید الاضحی کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر