
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو بار بار سفارتکاروں کوپکارتارہالیکن انہوں نے اس کی ایک نہ سنی۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے بھارتی سفارت کاروں کے کلبھوشن یادیو سے سلوک پر اپنے بیان میں کہا کہ قونصلررسائی کی ضرورت کےمطابق تمام اقدامات اٹھائے لیکن بھارتی سفارتکاروں نےکلبھوشن تک رسائی کےبجائےراہ فراراختیارکیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ آج بھارت کے2سفارتکاروں کو کلبھوشن تک قونصلررسائی دی گئی ۔جوبات طےہوئی تھی اس کےتحت قونصلررسائی دی۔بھارت کی بدنیتی سامنےآگئی یہ قونصلررسائی چاہتے ہی نہیں تھے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کلبھوشن بھارتی سفارتکاروں سے کہتارہا کہ مجھ سےبات کریں لیکن سفارتکارچلتےبنے۔بھارتی سفارتکاروں کا رویہ حیران کن تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی سفارتکاروں کودرمیان میں شیشےپراعتراض تھاوہ بھی ہٹادیا تھا۔سفارتکاروں نےآڈیوویڈیو ریکارڈ پراعترض کیاوہ بھی نہیں کی۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارتی سفارتکاروں کی تمام خواہشات پوری کیں پھربھی وہ چلےگئے۔ سفارتکاروں نےکلبھوشن سےبات ہی نہیں کرنی تھی تورسائی کیوں مانگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News