
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ بجٹ میں اضافے سے حساس مقامت کی سیکیورٹی بہتر ہوگی جہاں دہشت گردی کا خطرہ 90 فیصد کم ہوجائیگا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں پولیس کا رسپانس دنیاکے بہترین رسپانس میں سے ہے کیونکہ حملے کے دوران شہری کی کال کے بعد دو منٹ چالیس سیکنڈ میں پولیس نے رسپانس کیا جو بہت کم وقت ہے۔
کراچی پولیس چیف نے یہ بھی کہا کہ شہر بھر سے ہم نے وولنریبل پوانٹس کا ڈیٹا اکھٹا کیا ہوا ہے ، ان مقامات پر تیزی سے عمل کرنے پر اقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ ان حساس مقامات پر بیرئیرز ، سی سی ٹی وی کیمرے سمیت گارڈز کی فراہمی ضروری ہے جس کے لیے فنڈز درکار ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ حالیہ بجٹ میں اضافی رقم کی درخواست کی تھی ، 80 فیصد سے زائد بجٹ ہمارا قبول کرلیا گیا ہے جبکہ تھانے کی سطح پر بھی ہمیں بجٹ ملیگا جس سے پولیس رسپانس ٹائم اور کرائم میں کمی آئے گی۔
واضح رہے کہ کچھ روز پہلے کراچی میں واقع پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پہ چار مسلح دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا، فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے تھے۔
پولیس کے مطابق صبح 10 بجے کے قریب 4 دہشتگردوں نے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر پہلے دستی بم حملہ کیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی تھی ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام ، 4 دہشتگرد ہلاک
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسٹاک ایکسینج پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو آٹھ منٹ کی کارروائی میں ہلاک کردیا گیا۔
ڈی جی رینجرز سندھ نے بتایا کہ صبح 10 بجکر 2 منٹ پر گاڑی میں سوار دہشت گرد پہنچے تھے جبکہ واقعے کا اختتام 10 بجکر 10 منٹ پر ہوگیا تھا۔
میجر جنرل عمر بخاری نے کہا کہ آٹھ منٹ میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرکے انہیں مار دیا گیا۔ دہشت گردوں کو احداف حاصل نہیں کرنے دیے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News