مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا حکومت اجمل وزیر کی مبینہ آڈیو کا معاملہ، اجمل وزیر سے بات کرنے والے نجی کمپنی کے نمائندے ثاقب بٹ نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو گی۔
گفتگو کے دوران ثاقب بٹ نے بتایا کہ کئی سالوں سے حکومت کے ساتھ کام کررہا ہوں۔مذکورہ آڈیو رمضان میں ہونے والی ایک میٹنگ کی ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ میٹنگ میں میرے اور اجمل وزیر کے علاوہ مزید دو افراد بھی موجود تھے لیکن فی الحال ان دو افراد کا نام نہیں بتا سکتا۔
ثاقب بٹ نے کہا کہ جن اشتہارات کی بات میٹنگ میں ہورہی تھی، وہ ہمیں نہیں ملے۔حکومت کے اندر کالی بھیڑیں موجود ہیں، انکوائری میں سب کچھ بتا دوں گا۔
واضح رہے کہ مبینہ آڈیو لیک کے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
