
شہریوں کو ایک اور مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ فلور ملز مالکان نے فائن آٹے اور میدے کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا۔
80 کلو گرام بوری 5500 روپے سے تجاوز کر گئی جبکہ نان بائیوں نے بھی قیمت بڑھانے کی دھمکی دے دی۔
متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت فلور ملز مالکان کو نکیل ڈالنے میں ناکام ہو چکی، میدے کی قیمت میں اضافے کے بعد نان کی قیمت بھی بڑھ سکتی ہے۔
نان روٹی ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا کہ میدے کی قیمت کنٹڑول نہ ہوئی تو عید سے قبل نان کی قیمت بڑھا دیں ۔
نان روٹی ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ عید الضحی کے بعد بھی صورتحال کنٹرول نہ ہوئی تو مجبوراً ہڑتال کر دیں گے۔
واضح رہے اس سے قبل بھی فلور ملز مالکان کی جانب سے آٹے کی فی کلو گرام قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کردیا گیا تھا۔
آٹے کی قیمتیوں میں بتدریج اضافہ
آٹے کی میں 6 روپے کا اضافہ کے بعد ڈھائی نمبر آٹے کی 10 کلو کی بوری 545 روپے کی ہوگئی جبکہ چکی کے آٹے کی 10کلو بوری 620 روپے کی ہوگئی تھی۔
آٹے کی قیمت میں اضافے سے گندم کی فی کلو قیمت میں 4 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی کلو گندم کی قیمت 48 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News