
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہدایات دیں ہیں کہ انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹنگ نظام پر رپورٹ کو پارلیمنٹ کے سامنے پیش کیا جائے۔
صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ ووٹنگ کے عمل میں ووٹ کی رازداری کو یقینی بنایا جائے تاکہ ووٹنگ کا نظام شفاف ہو اور لوگوں کو اس پر مکمل اعتماد ہونا چاہئے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ووٹنگ کے جدید نظام میں بڑی تعداد میں ووٹنگ کی سہولت فراہم کرنے کی صلاحیت ہونی چاہئے۔
صدر مملکت کی جانب سے انٹرنیٹ ووٹنگ کے حوالے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ نظام کی فنی صلاحیت کا جائزہ لینےکے لئے ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے اور ووٹنگ نظام پر رپورٹ کو پارلیمنٹ کے سامنے پیش کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News