Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلا نشان حیدر پانے والے کیپٹن محمد سرور شہید کا 72 واں یوم شہادت

Now Reading:

پہلا نشان حیدر پانے والے کیپٹن محمد سرور شہید کا 72 واں یوم شہادت
کیپٹن محمد سرور

 پہلا نشان حیدر پانے والے پاکستان کے عظیم سپوت جانباز کیپٹن محمد سرور شہید کا آج 72 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل بابر افتخار نے کیپٹن محمد سرور شہید کی یوم شہادت کے موقع پرسماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر  اپنے ایک پیغام میں قوم 1948 کی کشمیر جنگ میں نشان حیدر پانے والے کیپٹن محمد سرور شہید کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

Advertisement

اپنے پیغام میں میجرجنرل بابر افتخار نے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید کی ناقابل تسخیر جرات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید کی وطن سے غیر متزلزل وفاداری بہادری کا استعارہ رہے گی جبکہ کشمیر اور وطن کی خاطران کےسینےپرلگی ہرگولی  دفاع وطن کے عزم کو مزید جلا بخشتی ہے۔

پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا، ڈی جی آئی ایس پی آر

خیال رہے کہ مادر وطن کی خاطر بیرونی دشمنوں کے خلاف جنگ لڑنے والے کیپٹن سرور شہید دہشت گردوں اور اندرونی چیلنجز سے نبرد آزما پاک فوج کے جری سپوتوں کے لئے بہادری کی روشن مثال ہیں۔

ستائیس جولائی 1948ء جب ان کی بٹالین نے اڑی سیکٹر میں دشمن کی ایک اہم پوزیشن پر حملہ کیا تو اس حملے کے دوران انہوں نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جبکہ ستائیس اکتوبر 1959ء کو انہیں نشانِ حیدر کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا، انہیں پہلا نشانِ حیدر پانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر