
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ سے گورنر پنجاب کے درمیان میں ہونے والی ملاقات میں اہم سیاسی و باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پنجاب حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی جس سے دیگر ممالک کے مقابلے میں وبا کے پھیلاؤ کے تدارک میں موثر کامیابی حاصل ہوئی۔
ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا نے ملک کے پسماندہ علاقوں اور خاص کر چھوٹے صوبوں کے لئے کافی مسائل پیدا کئے ہیں جن کے حل کیلئے قومی ہم آہنگی اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے ۔
چیئرمین سینیٹ نےآئی پی یو الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا
صادق سنجرانی نے یہ بھی کہا کہ ایوان بالا قومی ہم آہنگی جبکہ بین الصوبائی رابطہ کاری کے لئے اپنا آئینی اور قانونی کردار ادا کر رہا ہے تاکہ مسائل کا مل کر مقابلہ کیا جا سکے۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ حکومت موثر حکمت عملی کے ساتھ ترقی کی شرح میں تیزی لانے کے لئے اقدامات اٹھائے گی تاکہ ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News