Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن کی اٹھک بیٹھک سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا، شبلی فراز

Now Reading:

اپوزیشن کی اٹھک بیٹھک سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا، شبلی فراز
شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی اٹھک بیٹھک سے پی ٹی آئی حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سنٹرل پنجا ب کے صدر اعجازاحمد چوہدری نے  وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں  ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ   وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو ہر حال میں پورا کریں گے، عوام کی فلاح و ترقی ہی پی ٹی آئی کا منشور ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی غلطیوں کا ازالہ اوربغیر کسی نمود و نمائش کے دن رات کام کررہے ہیں۔

Advertisement

شبلی فراز نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادت نے ہمیشہ لوٹ مارکو اپنایا اور ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔ قوم ملک کا خون چوسنے والوں کے شور شرابے پرپر کان نہیں دھرےگی۔کرپٹ اپوزیشن کی چیخ وپکار صرف لوٹے ہوئے مال کو بچانے کے لیے ہے۔

اس موقع پر اعجاز چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کی کرتوتوں کا پردہ چاک ہو چکا ہے۔منظور پاپڑ والے کے اکاوئنٹ کو شہباز شریف نے اپنی دونمبری کے لیے استعمال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف قوم کو جواب دیں اور اپنے وعدے کے مطابق سیاست چھوڑ دیں۔ٹی ٹی شریف کی دھیلے کی نہیں بلکہ اربوں ڈالر کی کرپشن پکڑی جاچکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر