Advertisement
Advertisement
Advertisement

راولپنڈی کی عدالتی تاریخ میں انوکھا کیس سامنے آگیا

Now Reading:

راولپنڈی کی عدالتی تاریخ میں انوکھا کیس سامنے آگیا

راولپنڈی کی عدالتی تاریخ میں انوکھا کیس سامنے آگیا، لڑکی نے لڑکی سے شادی کرلی والدین کو پتہ لگا تو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں رٹ دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں عاصمہ بی بی نامی لڑکی  نے نیہا نامی لڑکی سے شادی کر لی ہے، دونوں نے عدالت میں پیش ہو کر کورٹ میرج کی ہے اورعاصمہ نے اپنا شناختی کارڈ تبدیل کروا کر نیا نام آکاش رکھا ہے، دونوں لڑکیاں ٹیکسلا  کی رہائشی ہیں۔

نیہا کے والد  نے وکیل راجہ امجد جنجوعہ کے توسط سے ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں رٹ دائر کر دی ہے، اور پٹیشن ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت کیلئے منظور بھی کرلی گئی ہے جبکہ بینچ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں لڑکیوں کو بدھ 15 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔

امجد جنجوعہ کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کے نکاح نامے کا اندراج کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ دس میں ہوا، آکاش علی کے لڑکی ہونے کی تمام دستاویزات عدالت کو فراہم کیں، نادرہ سے عاصمہ بی بی نے اپنا شناختی کارڈ تبدیل کروایا اورعاصمہ بی بی کے مطابق اس نے جنس تبدیل کروائی، جبکہ پاکستان میں جنس کی تبدیلی ناممکن بھی ہے اور غیر شرعی بھی۔

درخواست میں موقف لیا ہے کہ عاصمہ بی بی نے نیہا نامی لڑکی سے شادی کی ہے، جس نے اب شناختی کارڈ تبدیل کروا کر نیا نام آکاش رکھ لیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر