
پاکستان نے گلگت بلتستان میں انتخابات کے حوالے سے بھارت کے غلط بیانات کو مسترد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان گلگت بلتستان کے انتخابات بارے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان کو مسترد کرتا ہے۔
ترجمان دفتر نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل بنا دیا ہے، بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے زیر نگرانی فراڈ الیکشن کرواتی رہے ہے۔
عائشہ فاروقی نے یہ بھی کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی طور پر قابض ہےاور بھارت کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں کہ وہ گلگت بلتستان الیکشن کے حوالے سے کوئی تبصرہ کرے۔
ترجمان دفتر کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان الیکشن کے حوالے سے بھارتی بیانات کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پردہ پوشی نہیں کرسکتے، کشمیر تنازعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر سب سے طویل حل طلب تنازعہ ہےجبکہ سوپور یں بھارتی قابض فورسز نے تین سالہ نواسے کے سامنے نہتے شہری کو قتل کر دیا۔
بھارت نے سرچ آپریشن کے نام پر 14 کشمریوں کو شہید کردیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
عائشہ فاروقی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام مقبوضہ علاقوں کو خالی کرے جبکہ پانچ اگست دو ہزار انیس کے بعد سے لاگو کردہ تمام سخت قوانین کو کالعدم قرار دے۔
اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے مطالبہ کیا کہ بھارت انسانی حقوق کی تنظیموں، غیر جانبدار مبصرین اور عالمی میڈیا کو مقبوضہ علاقے کا دورہ کروائے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنا حق خود ارادیت استعمال کرنے دے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News