Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیروں اور مشیروں کی فوج قومی خزانے پر بوجھ ہے، سراج الحق

Now Reading:

وزیروں اور مشیروں کی فوج قومی خزانے پر بوجھ ہے، سراج الحق
مشیروں

امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیروں اور مشیروں کی فوج قومی خزانے پر بوجھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی کنڑول آدھی درجن مافیاز نے سنبھال رکھا ہے ، جدھر نظر اٹھائیںلینڈ ، ڈرگ،شوگر،گندم ،آئل مافیاز اور کرپٹ اشرافیہ کا راج ہے ۔

 سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم نے کسی اہلیت کے بغیر اپنی پسند اور ناپسند کی بنیاد پروزیر وں اور مشیروں کوبھرتی کیا جبکہ حکومت کا ٹائی ٹینک اس کے اپنے بوجھ سے ہی ڈوبنے والا ہے ۔

امیرجماعت اسلامی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ عوام کو دووقت کے کھانے کے لالے پڑے ہوئے ہیں ، دوہری شہریت والے دوہری عیش کررہے ہیں۔

حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہوچکی ہے، سراج الحق

Advertisement

سراج الحق کا کہنا تھا کہگندم بحران کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے جبکہ جوحکومت ساٹھ لاکھ میٹرک ٹن گندم کی حفاظت نہیں کرسکی وہ قومی خزانے کی حفاظت کیسے کرسکتی ہے ۔

امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن اور جماعت اسلامی کے کارکنان نے کراچی سے چترال تک کرونا متاثرین کی خدمت کی جبکہ الخدمت فاﺅنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کی تعریف عوام، اور قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر