
اسلام آباد کے سینٹورس مال میں غلاف کعبہ اور دیگر اسلامی متبرکات کی نمائش کا آغاز کیا گیا۔
نمائش میں پیٹرن انچیف یونائیٹڈ بزنس گروپ ایس ایم منیر اور سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر افتخار علی ملک نے شرکت کی جبکہ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ پنجاب سردار تنویر الیاس اور سردار یاسر الیاس بھی شریک کی۔
اس موقع پر مہمانوں نے سردار تنویر الیاس اور سردار یاسر الیاس کی متبرکات کی نمائش کی کاوش کو سراہا۔
افتخار علی ملک نے کہا کہ مسلمانوں کاان متبرکات سے روحانی رشتہ ہے اور اس منظر کو دیکھ کر آنکھیں ٹھنڈی ہوگئیں۔
ایس ایم منیر افتخار علی ملک نے مزید کہا کہ ایسے روح پرور مناظر اور متبرکات سے دل کو سکون ملا، ا ایسی بہترین ، متبرک نمائش پر سردار تنویر الیاس اور سردار یاسر الیاس مبارکباد کے مستحق ہیں۔
چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس نے کہا کہ غلاف کعبہ اور متبرکات سے مسلمانوں کا دلی لگاؤ ہے ، عوام کی بڑی تعداد یہ نمائش دیکھنے آتی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل بھی وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد غلاف کعبہ اور دیگر تبرکات کا معائنہ کیا تھا جبکہ کورونا وبا سے نجات کے لئے خصوصی دعا بھی کی تھی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا تھا کہ ہمارا حج کے حوالے سے سعودی حکام کے ساتھ مسلسل رابطہ تھا، ہم نے سعودی حکام سے کہا کہ جو فیصلہ آپ کریں گے ہم تسلیم کریں گے، پاکستانی قوم کی سعودی عرب کے ساتھ حرمین شریفین کی وجہ سے خاص نسبت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News