
حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کا ساتھ اور ان کا تعلق کلمہ طیبہ پر مبنی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حریت رہنما سیّد علی گیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستانیوں اور کشمیریوں کے رشتے کے حوالے سے پیغام جاری کیا ہے۔
سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے اُٹھائے گئے مکروہ اقدامات پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کے مابین موجود مضبوط بندھنوں کو متزلزل نہیں کر سکتے ہیں۔
سیّد علی گیلانی نے واضح کیا ہے کہ وہ آخری دم تک آزادی کے حصول کے لئے جدو جہد جاری رکھیں گے اور یہ بھی کہا ہے کہ دنیا میں کوئی بھی طاقت مجھے آزادی کے ہزاروں شہیدوں کے مقصد کی حفاظت سے نہیں روک سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News