
بلدیہ عظمی کراچی کا طاقتور افسر بھی نیب کے ریڈار پر آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے سنئیر ڈائریکٹر مسعود عالم کی بلدیہ میں ملازمت اور کینیڈا میں اثاثوں کے حوالے سے میئر کراچی کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
نیب نے میئر کراچی سے سنئیر ڈائریکٹر مسعود عالم سے متعلق دستاویزات ستائیس جولائی تک طلب کرلیئے ہیں، خط میں مسعود عالم کی بھرتی، تعیناتی اور اثاثوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔
مسعود عالم کے خلاف کسی اور محکمے کی انکوائری کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News