Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینئر بھارتی سفارت کار کی 28 جولائی کو گولہ باری پر دفتر خارجہ طلبی

Now Reading:

سینئر بھارتی سفارت کار کی 28 جولائی کو گولہ باری پر دفتر خارجہ طلبی
ترجمان دفترخارجہ

بھارتی جنگی جنون عروج پر 28 جولائی کو بھارتی قابض افواج کی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری سے تین نہتے پاکستانی زخمی, دفتر خارجہ نے سینئر بھارتی سفارت کار کو طلب کر کہ شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ایل او سی پر بھارتی قابض افواج کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں, دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے سینیئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر لیا اور بھارتی سینیئر سفارتکار کو ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر سخت احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

28 جولائی کو ایل او سی کے رکھ چڑی سیکٹر میں بھارتی قابض فورسز کی جانب سے جنگ بندی انتظامات کی خلاف ورزی گئی اور بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے آکھوری گاوں کی فریدہ بی بی بیوہ محمد نذیر، علام بی بی بیوہ اکرم حسین اور سفیر ولد نور دین شدید زخمی ہو ئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رواں برس بھارت اب تک جنگ بندی کی 1823 مرتبہ خلاف ورزیاں کر چکا ہے جن میں 14 نہتے شہری شہید اور 138 زخمی ہو چکے ہیں۔

عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر مسلسل معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور وہ ایسی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتابھارت اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا 2003 کی جنگ بندی انڈر اسٹینڈنگ کی خلاف ورزی ہے نہتے شہریوں کو بے گناہ نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کے بھی منافی ہے اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کو ایل او سی کی معائنے کی اجازت دی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر