Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کا معاملہ موخر کردیا

Now Reading:

وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کا معاملہ موخر کردیا

وفاقی کابینہ  کے اجلاس میں  اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کا معاملہ موخر کر دیا  گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت  وفاقی کابینہ  کا اجلاس  ہوا  جس  میں  اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق  ہونا تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کو کے الیکٹرک کے نرخ اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی گئی۔ کابینہ کے الیکٹرک کے بجلی کے نرخوں پر متفق نہ ہو سکی۔

ذرائع  کا مزید کہنا  تھا کہ وفاقی کابینہ  نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کا معاملہ موخر کر دیا   ہے۔

ای سی سی نے 3 جولائی کو ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے سمیت اہم فیصلے  کیےتھے۔

Advertisement

ای سی سی نے گھریلو و کمرشل صارفین پر 73 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی منظوری دی تھی جسے کابینہ نے روک دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان  نے کے الیکٹرک اور ایل این جی کے معاملے پر رواں ہفتے اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں عید پر بازار، مارکیٹس اور   ریسٹورنٹس کھولنے پر بھی غور کیا گیا۔وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید نے عید سے پہلے مارکیٹس، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کھولنے کی حمایت کر دی۔

شیخ رشید نے کہا کہ  وزیراعظم صاحب ہوٹل اور ریسٹورنٹس کھول دیں نہیں تو لوگ بھوکے مر جائیں گے۔اس وقت مارکیٹس کھولنا بھی مناسب ہوگا۔

وزیراعظم نے ہوٹل اورریسٹورنٹس کھولنے کا معاملہ اسد عمر کے سپرد کر تے ہوئے کہا کہ ہوٹلز ،ریسٹورنٹس اور مارکیٹس کے معاملے کو آپ سنجیدگی سے دیکھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وفاقی وزیر علی زیدی نے عزیر بلوچ جے آئی ٹی کا معاملہ بھی کابینہ میں اٹھا یا۔ علی زیدی نے  جے آئی ٹی کے معاملے پرکابینہ کو بریفنگ دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر