
مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نیب شریف اور عزت دار لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے والا ادارہ بن چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ چیئرمین نیب کی ہواﺅں کا رخ صرف (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی طرف موڑتا ہے۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹرز نے شہبازشریف کو آرام کی سخت ہدایات جاری کی لیکن اس کے باوجود شہباز شریف عدالتوں کی احترام میں اپنی عدالتی حاضری یقینی بنارہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی لیڈر شپ نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، شہبازشریف بیماری کی حالت میں بھی نیب آفس اور عدالت میں پیش ہورہے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں نیازی صاحب مفرور ہیں، خود سے احتساب شروع کرنے کا نعرہ لگانے والا شخص آج کرسی کے پیچھے چھپ رہا ہے۔
عثمان بزدار نے چینی انکوائری کا ملبہ وفاقی کابینہ پر ڈال دیا ، عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ مالم جبہ اور بی آر ٹی کے کھڈوں کی طرف جاتے چیئرمین نیب کے پر جلتے ہیں، چیئرمین نیب کو مشورہ ہے کہ وہ حکومت سے بلیک میل ہونا چھوڑدیں۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ حریفوں کو منظر عام سے ہٹانے کےلیے نیب کا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ سیاسی مخالفین اور میڈیا اس حکومت کے عتاب کا شکار ہے۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کی نیب کےخلاف چارج شیٹ کے بعد نیب کو ختم ہوجانا چاہیے یاپھر چیئرمین نیب اپ کو اب اخلاقی طور پر گھر چلے جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News