Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لاء ہے، مولانا فضل الرحمان

Now Reading:

ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لاء ہے، مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فوج کے حاضر سروس اور ریٹقئرڈ افسران کو تمام اداروں کی سربراہی دے دی گئی ہے جو کہ ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لاء ہے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ  سیاستدانوں کو چاہیے کہ عوام میں جائے اور بتائے کہ کس طرح نا اہل لوگوں کو اقتدار دیا گیا اور اس پر مجھے شکایت اور گلہ اپنے دوستوں سے ہے کیونکہ عمران خان کو لائی تو اسٹیبلشمنٹ لیکن اقتدار کو طول اپوزہشن کی دو بڑی جماعتوں نے بخشا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حماقت ہے کہ ہم کہیں کہ تمہارے پاس ٹائم نہیں ہے کیونکہ جو 5 سال کے لیے منتخب ہوا خود کہہ رہا 6 ماہ ہیں، حالانکہ یہ بات حقیقت ہے۔

موکانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں ان ہاوس تبدیلی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، ہمیں نئے الیکشن چاہیے اور تمام اپوزیشن کا مشترکہ موقف نئے الیکشن ہیں۔

نیب قانون پر ہمارے تحفظات کی سپریم کورٹ کے فیصلے نے توثیق کی ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نیب ادارے کو برقرار رکھنے کا کوئی جواز نہیں رہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ نیب کو انتقام، سیاسی انجیرنگ، اپوزیشن کی آواز کو دبانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سیاستدانوں کے خلاف نیب میں کیسز عام عدالتوں میں ہونے چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر