Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاق نے کے الیکٹرک کو بچانے کی ناکام کوشش کی ہے، امتیاز شیخ

Now Reading:

وفاق نے کے الیکٹرک کو بچانے کی ناکام کوشش کی ہے، امتیاز شیخ

وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء نے کے الیکٹرک کو بچانے کی ناکام کوشش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کی جانب سے وفاقی وزیر اسد عمر کے بیان پر ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ سے متعلق اسد عمر کےاعلان سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ وفاقی وزراء کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے اعلانات گزشتہ کئی روز سے جاری ہیں۔

وزیر توانائی کی جانب سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ اسد عمر کی تقریر ماضی میں اسٹیل ملز کے مزدوروں سے کئے گئے وعدوں کے مطابق نہیں ہوگی۔

امتیاز شیخ نے واضح طور پر کہا ہے کہ وفاق نے 100 ملین کیوبک فیٹ گیس بڑھا کر کراچی کے عوام پر احسان نہیں کیا ہے کیونکہ صرف 190 کیوبک فیٹ گیس کے الیکٹرک کو مل رہی تھی۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ کے الیکٹرک کو گیس میں اضافے کے بعد صنعتی ایریاز اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے ، صنعتوں اورسی این جی اسٹیشنز کی بندش سے ہزاروں افراد کے بےروزگار ہو جانے کا خدشہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزراء اپنی نااہلی اور ناکامی کا اعتراف کرنے کے بجائے عوام کو مزید معاشی مشکلات میں مبتلا کر رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کو فرنس آئل نہ ملنے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے۔

امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج وزیراعظم اور ان کی کابینہ کی غلط پالیسیوں کے خلاف تھا اور اب پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی احتجاج جاری رکھیں یا ختم کریں عوام کو کوئی فرق نہیں پڑا ہے کیونکہ کراچی میں 16 گھنٹے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر