پاکستان نے بھارتی جاسوس و تخریب کا ر کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی فراہم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نے بھارتی جاسوس کو کلبھوشن یادیو تک دوسری بار قونصلر رسائی دی، یہ قونصلر رسائی بھارتی درخواست پر فراہم کی گئی، قونصلر رسائی 3 بجے فراہم کی گئی جس میں بھارتی ہائی کمیشن کے 2 قونصلر افسران نے کلبھوشن یادیو سے ملاقات کی۔
ترجمان کے مطابق ویانہ کنونشن کے تحت پہلی قونصلر رسائی 2 ستمبر 2019 کو فراہم کی گئی تھی جب کہ 25 دسمبر 2017 کو کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کرائی گئی تھی۔
بھارت نے کلبھوشن یادیو کو دوسری قونصلر رسائی دینے کی پیشکش قبول کرلی
ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حوالے سے نظر ثانی پٹیشن فائل کرنے کی مدت 60 روز کی ہے، امید ہے بھارت اس حوالے سے پاکستان سے تعاون کرے گا۔
یاد رہے کہ بھارتی جاسوس و تخریب کا ر کلبھوشن یادیو کو دوسری قونصلر رسائی کا معاملہ، بھارت نے کلبھوشن یادیو کو دوسری قونصلر رسائی دینے کی پاکستانی پیشکش قبول کرلی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے گذشتہ دنوں بھارت کو کلبھوشن یادیو تک ایک مرتبہ پھر قونصلر رسائی کی فراہمی کی پیشکش کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
