
مقبوضہ کشمیر میں اخبار کے ساتھ ماسک بالکل مفت، مقبوضہ کشمیر سے جاری ہونے والے ایک اخبار ’’ روشنی ‘‘ کی انتظامیہ نے صفحہ اول پر اشتہار کی جگہ ایک ماسک چسپاں کردیا۔
مقبوضہ کشمیر میں مہلک وائرس سے بچانے کے لیے اخبار روشنی کی انتظامیہ ایک صفحے پر ماسک چسپاں کرکے تحفتاً تقسیم کر رہی ہے۔
اخبار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس وبا کے دوران اپنے قارئین کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔
اخبار انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا ہلاکت خیز کورونا وائرس سے نبرد آزما ہے، اس مہلک وائرس نے دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو متاثر کیا ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے جبکہ وائرس کے خلاف ویکسین کی تیاری میں ایک سال لگ سکتا ہے تب تک اس ہولناک وائرس سے بچنے کا واحد طریقہ احتیاط ہے۔
اخبار انتظامیہ نے ہدایت بھی تحریر کی کہ ماسک کا استعمال ضروری ہے، اس سے نہ صرف آپ بلکہ آپ کے آس پاس رہنے والے لوگ بھی کورونا وائرس سے بچ سکتے ہیں ۔
بھارت میں ماسک نہ پہننے پر 2 سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ
خبر ایجنسی کے مطابق روشنی اخبار مقبوضہ کشمیر کا مقبول اور قدیم اخبار ہے جس کی اب بھی قیمت صرف دو روپے ہے۔
سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اخبار انتظامیہ کے اقدام کو سراہا اور دیگر اداروں کو بھی اس انوکھے انداز کو اپنانے کی تجویز دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News