صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ٹیکس گزاروں کو ریلیف دینے کیلئے ٹیکس محتسب کے قانون میں مزید بہتری کی گنجائش ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر ڈاکٹرعارف علوی سے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق احمد سکھیرا کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران صدرمملکت نے ازخود نوٹس سے ٹیکس نظام میں بےقاعدگیوں کی نشاندہی کی تعریف کی ہے۔
وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق احمد سکھیرا سے ان کا کہنا تھا کہ عوام کو سستے اور تیز انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی محتسب سید طاہر شہباز نے ایوان صدر میں ملاقات ہوئی تھی، اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی نے عام آدمی کو دہلیز پر فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی محتسب انتظامی ناانصافیوں کے خلاف لوگوں کی مدد کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
