
پاکستان کے نمر 1 نیوز چینل، بول نیوز کے اینکر پرسن مرید عباس کو ہم سے بچھڑے ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اینکر مرید عباس کو 9 جولائی کو ڈیفنس کے علاقے میں فائرنگ کے کر قتل کردیا تاہم مقتول کے بیوہ اور بچہ آج بھی انصاف حصول کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں۔
اینکر پرسن مرید عباس کے قتل کو ایک سال بیت گیا تاہم مقتول کے اہلخانہ انصاف کے حصول کے لیے مسلسل عدالتوں کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں۔
ملزمان اور وکلاء کی جانب سے مسلسل تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں جس سے اینکر مرید عباس قتل کیس میں ملزمان عاطف زمان اور عادل زمان پر تاحال فرد جرم عائد بھی نہیں ہوسکی جبکہ اہم ملزم عادل زمان کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔
کیس ایک عدالت سے دوسری عدالت منتقل ہوتا رہا، کیس میں پولیس نے پہلے دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا بعد میں پولیس کے اعلیٰ افسران کی مداخلت کے بعد تفتیشی افسر نے کیس میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کیں۔
پراسیکیوشن ملزم اور مدعی اور وکلاء کے دلائل سننے کے بعد سیشن عدالت نے بھی واقعہ کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے مقدمہ انسداد دہشتگردی کی عدالت منتقل کیا۔
سیشن عدالت کے فیصلے کو ملزم نے انسداد دہشتگردی عدالت میں چیلنج کیا گیا جس کے بعد مقدمہ انسداد دہشتگردی عدالت سے واپس سیشن عدالت منتقل کردیا گیا۔
مرید عباس قتل کیس کے ڈھائی ماہ بعد شریک ملزم عادل زمان کو گرفتار کر کے اسلحہ کے لائسنس بھی برآمد کیا۔
عاطف زمان اور عادل زمان تفتیشی ٹیم کے سامنے اعتراف جرم جبکہ دونوں ملزمان کو جوڈیشنل مجسٹریٹ کے سامنے گواہوں نے بھی شناخت کرلیا ہے۔
جیل پولیس کی جانب سے سٹی کورٹ میں ملزمان کو وی آئی پی پروٹوکول دینے کے خلاف میڈیا نے خبر نشر کی تو پولیس نے مقدمہ سٹی کورٹ سے جیل میں قائم عدالت میں چلانے کی استدعا کی اور جیل میں قائم عدالت میں کبھی ملزم عادل زمان کے وکیل تو کبھی عاطف زمان کے وکیل پیش نہیں ہوتے۔
وکلاء کی مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے عدالت نے سرکاری خرچ پر ملزم عاطف زمان کو کیس کی پیروی کے لیے دوسرا وکیل بھی دے رکھا ہے۔
سیشن عدالت سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر کیس کے شریک ملزم عادل زمان کوسندھ ہائیکورٹ سے ضمانت مل گئی جبکہ اسلحہ کے مقدمے میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساوتھ نے مدعیہ کے وکیل کو سنے بغیر ہی ملزن عادل زمان کی ضمانت منظور کرلی ہے۔
زارا عباس نے انصاف کے حصول سپریم کورٹ تک کا دروازہ کھٹکایا، متقول کے اہلخانہ اعلی عدالتوں اور حکام بالا سے مرید عباس کے قاتلوں کو کھڑی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News