
سندھ حکومت نے عید الاضحی کی چھٹیوں میں ایک دن مزید اضافہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں ایک دن مزید اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 3 اگست کو بھی چھٹی ہوگی۔
یاد رہے اس سے قبل سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ پر 31 جولائی سے 2 اگست تک تین روزہ تعطیل کا اعلان کر کے نوٹیفکیش جاری کیا تھا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پہلے ہی عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا تھا۔
حکومت کا عید الاضحیٰ پر تین چھٹیاں دینے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ پر تین چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت عید الاضحیٰ پر 31 جولائی سے 2 اگست (جمعہ، ہفتہ اور اتوار )تک تین چھٹیاں ہوں گی۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ عید الفطر پر زیادہ چھٹیوں کی وجہ سے لوگوں نے سفر کیا جس کی وجہ سے کورونا وائرس پھیلا اور کورونا کے پھیلاؤ سے لاک ڈاؤن کرنا پڑا جس کی وجہ سے غرباء کو بہت نقصان پہنچا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News