
کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے کہا ہے کہ کراچی میں لاک ڈاوَن کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں ہوئی لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ کراچی میں آج کل بہت زیادہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے لوڈشیڈنگ کا اعترف کرتے ہوئے کہا کہ ڈاوَن کے دوران بجلی کے طلب میں کمی تھی جہاں لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی تھی، اب وہاں بھی ہورہی ہے۔
کے الیکٹرک کے سی ای او نے کہا کہ اعتراف کرتےہیں مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،10سے 12دن میں درجہ حرارت کم ہوگا تو بجلی کی طلب میں بھی کمی ہوگی۔
مونس علوی نے یہ بھی کہا کہ آئندہ سال لوڈشیڈنگ سےمتعلق صورتحال بہترہوجائےگی،3200میگاواٹ بجلی فراہم کرسکتےہیں جبکہ طلب3500میگاواٹ ہے۔
کے الیکٹرک کے سی ای او کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے شہریوں کو ملنے والی اذیتوں میں سے سرفہرست لوڈشیڈنگ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت زیادہ مسئلہ لوڈشیڈنگ کاہے، لوڈشیڈنگ وہاں بھی ہورہی ہےجہاں نہیں ہوتی تھی۔
کے الیکٹرک کی اوور بلنگ ، گورنرسندھ کا نیپرا خط
مونس علوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی محتسب کے99فیصدفیصلےکےالیکٹرک کےحق میں ہوتےہیں،صارفین وفاقی محتسب میں بھی شکایات درج کراسکتےہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے سی ای او نے شہریوں کو امید دلائی کہ حکومت سےمل کر کام کر رہےہیں جلدصورتحال پرقابو پالیں گے، وفاق کےساتھ اچھےروابط ہیں،مسائل کاحل نکال رہےہیں۔
سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے زائد بلنگ اور مہنگی بجلی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بجلی کے ریٹ کو خود کم یا بڑھا نہیں سکتے، کراچی کا ٹیرف ملک سے ڈھائی روپےکم ہے، مارچ میں میٹرریڈنگ کےبغیربل آئےتواس کوفوری واپس لےلیا جب کہ اپریل میں میٹرریڈنگ کےبعدبل بھیجےگئےہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News